پی ایس ایل 6، اسلام آباد یونائٹیڈ نے ملتان سلطانز کو 4وکٹوں سے شکست دے دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 6، اسلام آباد یونائٹیڈ نے ملتان سلطانز کو 4وکٹوں سے شکست دے دی

ابوظہبی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز نے صرف 56 رنز کے عوض اپنی 10 وکٹیں گنوا کر اسلام آباد یونائیٹیڈ کیلئے میچ آسان کردیا جبکہ پہلے 10 اوورز کے دوران 93 رنز اسکور کرنے کے عوض سلطانز کی ایک بھی وکٹ نہیں گری تھی۔

محمد وسیم جونیئر نے 31 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جو ان کے کیرئیر کی سب سے بہترین اننگز ہے۔ فائنل اوور کی 3 وکٹوں نے شائقین کے دل جیت لیے۔ آل راؤنڈر فہیم اشرف نے آسٹریلیا کے اسپنر فواد احمد کے ہمراہ 2، 2 وکٹیں لے کر بالترتیب 24 اور 25 رنز دئیے۔

شان مسعود نے ملتان سلطانز کی طرف سے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 37 گیندوں پر 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 6 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ محمد رضوان نے 26 جبکہ جانسن چارلز نے 19 رنز بنائے، اسلام آباد یونائیٹیڈ کو جیت کیلئے 150 رنز کا ہدف دیا گیا۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائٹیڈ کے بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کی۔ آخری اوور میں صرف 4 رنز کی ضرورت تھی۔ شاداب خان نے سب سے زیادہ 35 رنز بنائے۔ حسین طلعت نے 34، محمد اخلاق نے 26 جبکہ آصف علی نے 25 رنز اسکور کیے۔

گزشتہ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شاہنواز دہانی اور عثمان قادر نے بالترتیب 21 اور 22 رنز دے کر 2،2  وکٹیں لیں۔ میچ میں اسلام آباد یونائیٹیڈ کی فتح نے انہیں 16 پوائنٹس کے ساتھ پی ایس ایل کے سب سے بلند مقام پر پہنچا دیا ہے۔ محمد وسیم جونیئر کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان سپر لیگ 6 میں شاہنواز دہانی کی شاندار کارکردگی کی بدولت ملتان سلطانز نے 80 رنز سے لاہور قلندرز کو شکست دے دی۔

 لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے مابین شیخ زاید اسٹیڈیم کا 28واں میچ 18 جون کی شب کھیلا گیا۔ لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 170 رنز کے تعاقب میں 16واں اوور کھیلتے ہوئے 89 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

مزید پڑھیں: شاہنواز دہانی کی شاندار کارکردگی، ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو ہرادیا

Related Posts