مختلف مکاتب فکر کے علماء پر ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں داخلے پر پابندی عائد کر دی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مختلف مکاتب فکر کے علماء پر ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں داخلے پر پابندی عائد کر دی
مختلف مکاتب فکر کے علماء پر ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں داخلے پر پابندی عائد کر دی

اسلام آباد:شہر اقتدار میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے مختلف مکاتب فکر کے علماء کے اسلام آباد داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

واضح رہے کہ پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے جاری کیا ہے،جن علماء پر پابندی لگائی گئی ہے، ان علماء میں 4علماء دیو بند سے تعلق رکھتے ہیں، 3علماء بریلوی اور ایک اہلحدیث عالم جبکہ 5اہل تشیع علمائے کرام شامل ہیں۔

ان تمام علماء کو وفاقی دارالحکومت میں تقریر کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے،خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔

جن علمائے کرام پر اسلام آباد میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں مولانا عبدالعزیز غازی، مولانا عبدالرحمن معاویہ، قاری وسیم عباسی، مولانا امتیاز کاظمی، رضوان سیفی، علامہ یونس قریشی، محسن نجفی، آغا شفا نجفی، علامہ امین شہیدی اور علامہ بشارت امامی شامل ہیں۔

Related Posts