اسلام آباد، شادی کی تقریب میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مشتعل شخص نے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کرکے خودکشی کرلی
مشتعل شخص نے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کرکے خودکشی کرلی

اسلام آباد:شہر اقتدار کے علاقے دھمیال تھانہ لوھی بھیر کی حدود میں واقع شیر گاؤں شادی بیاہ کی تقریب میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی، ذرائع کے مطابق شادی میں فائرنگ کرنے والوں میں اکثریت جرائم پیشہ افراد کی تھی۔

گزشتہ رات یوسی 16 کے گاؤں دھمیال شیر میں عمر نامی نوجوان کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ قریبی گاؤں سے آنے والے دولہا کے دوستوں میں 80 کے قریب مسلح افراد شامل تھے جن کے پاس ممنوعہ بور کا بغیر لائسنس اسلحہ موجود تھا۔

مذکورہ افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی،فائرنگ کی زد میں آکر داخلی دروالہ گاؤں کی رہائشی خاتون جاں بحق ہو گئی،ذرائع کے مطابق تقریب میں فائرنگ کرنے والوں میں اکثریت جرائم پیشہ افراد کی تھی،جنہوں نے واقعے کے بعد دولہا کے ماموں کی حویلی میں پناہ لے لی۔

واضح رہے کہ ایس پی رورل ملک نعیم اقبال تھانہ لوہی بھیر و تھانہ سہالہ کے ایس ایچ او کو شادی کی پیشگی اطلاع دی گئی تھی مگر کسی نے بھی ایکشن نہ لیا جس کے باعث قیمتی جان ضائع ہو گئی۔

دوسری جانب ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات بھی حکومت کی جانب سے سے لگائے گئے شادی بیاہ کی تقریبات پر عملدرآمد کو روکنے میں ناکام رہے۔

متاثرہ فیملی نے وزیراعظم عمران خان اور چیف کمشنر اسلام آباد سے ڈی سی اسلام آباد اور ایس پی کے خلاف ایکشن لینے کی اپیل کی ہے جبکہ ابھی تک فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے۔

Related Posts