داعش خراسان کا بلوچ دہشت گردوں کیخلاف مبینہ اعلان جنگ، پاکستان کیخلاف نئی چال؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فائل فوٹو

دہشت گرد تنظیم داعش خراسان نے مبینہ طور پر کالعدم بی ایل اے سمیت دیگر بلوچ دہشت گرد تنظیموں کیخلاف اعلان جنگ کر دیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق داعش خراسان نے الزام عائد کیا ہے کہ ان تنظیموں نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں اس کے جنگجوؤں کے ایک کیمپ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 30 کے قریب جنگجو ہلاک ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق یہ اعلان داعش خراسان کے میڈیا ونگ “العظیم فاؤنڈیشن” کی جانب سے اتوار کے روز پشتو زبان میں جاری کی گئی 36 منٹ طویل ویڈیو کے ذریعے کیا گیا۔

ویڈیو میں داعش نے دعویٰ کیا ہے کہ بی ایل اے اور بی ایل ایف نے دو ماہ قبل مستونگ میں اس کے جنگجوؤں پر ایک بڑا حملہ کیا۔ ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ داعش نے ماضی میں بلوچ مزاحمت کاروں کے ساتھ غیر جارحانہ رویہ اپنایا تھا، لیکن اب وہ انہیں اپنا دشمن سمجھتی ہے۔

ویڈیو میں کہا گیا گیا ہے کہ کٹھن اور خونریز دن قریب ہیں اور مزید کہا گیا کہ داعش، بلوچ مسلح گروہوں اور ان کے حامیوں کے خلاف ویسا ہی ردعمل دے گی جیسا کہ اس نے افغان طالبان کے خلاف دیا۔

پاکستان کیخلاف سازش؟

تجزیہ کاروں کے مطابق داعش کی یہ ویڈیو اور مبینہ اعلان جنگ پاکستان کو بدنام کرنے کی دشمن کی ایک اور چال ہوسکتی ہے، جس کا مقصد یہ بتانا ہے کہ داعش جیسی خونخوار تنظیم بھی پاکستان سے آپریٹ کر رہی ہے۔

دوسری جانب بلوچ دہشت گرد عناصر داعش کے اس مشکوک اعلان جنگ کو بڑے پیمانے پر پھیلانے میں مصروف ہیں، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد بلوچ دہشت گردوں کی جانب سے اپنے بیرونی آقاؤں سے داعش کے نام پر مدد حاصل کرنا اور ان کے سامنے خود کو ایک لبرل گروہ کے طور پر پیش کرنا ہے۔

Related Posts