اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملکی معیشت پہلے سے بہتر ہے جبکہ سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز پاکستان منتقل ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالرز منتقل کردئیے جبکہ ملکی معیشت مستقبل میں مزید بہتری کی طرف جائے گی۔
ترسیلاتِ زر میں ماہانہ 3.9فیصد اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک
گفتگو کے دوران وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت پہلے سے بہتر ہے۔ رقم کی منتقلی پر میں اپنے ساتھ ساتھ وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر کی جانب سے بھی سعودی عرب کا شکر گزار ہوں۔
قبل ازیں اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں 2 ارب ڈالرز جمع کرائے، پاکستان کے زرِ مبادلہ ذخائر 11 اعشاریہ 6ارب ڈالرز کو پہنچ گئے ہیں۔ سعودی عرب ہر موقعے پر پاکستان کا ساتھ دیتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا کہ اوور پاکستانیوں سے ترسیلاتِ زر میں ماہ بہ ماہ 3.9فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اپنے حالیہ بیان میں اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ رواں سال جون میں اوور سیز پاکستانیوں نے 2.2 ارب ڈالرز کی ترسیلات اپنے وطن کیلئے روانہ کیں۔