دوحہ: وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کویتی ہم منصب علی بن احمد الکویتی سے ملاقات کی ہے جس کے دوران پاک کویت تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے قطر کے وزیر خزانہ علی بن احمد الکویتی سے ملاقات کی جس کے دوران پاک قطر تاریخی و دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں ایک فیصد اضافے کا اعلان
وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے قطری ہم منصب کو قطر میں فیفا ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔کویتی وزیر خزانہ نے پاک قطر تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے قطری کمپنی کیو ٹرمینل کے وفد سے بھی ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی کمپنی کے سی ای او کر رہے تھے۔ اس دوران لاجسٹکس اور پورٹ آپریشنز کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے ملک کے برآمدی شعبے کو ترجیح اور سہولیات دینے کا اعلان کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 8 روز قبل اپنے پیغام میں وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہماری حکومت کیلئے برآمدی صنعت سب سے اوّلین ترجیح ہے۔