اسلام آباد: آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے سوال پوچھنے پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار صحافی سے اُلجھ پڑے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
صحافی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد واپس جاتے ہوئے سوال کیا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کب کامیاب ہوں گے؟جس پر اسحاق ڈار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڑی بات کر کے آیا ہوں۔
اسحاق ڈار آج صحافی کے سوال پر غصے میں آگئے،موبائل پکڑ لیا، صحافی نے اتنا پوچھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کب کامیاب ہوں گے؟۔۔۔!!! pic.twitter.com/jiAmBCcMWT
— Mughees Ali (@mugheesali81) June 22, 2023
اسحاق ڈار سے صحافی نے پھر سوال کیا مذاکرات ناکام کیوں ہورہے ہیں؟ جس پر اسحاق ڈار نے جواب دیا کیونکہ تم جیسے لوگ سسٹم میں ہیں، صحافی نے جواب دیا ہم سسٹم میں تو نہیں ہیں، صرف سوال کرتے ہیں۔
وزیر خزانہ غصے میں صحافی کی جانب بڑھے اور کہا کہ چاہتے کیا ہو؟، خدا کا خوف کرو، صحافی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ لڑتے کیوں ہیں سر، اور اسحاق ڈار اپنی گاڑی کی جانب روانہ ہوگئے۔
مزید پڑھیں:پاکستان تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات نہیں کرے گا، دفتر خارجہ
واضح رہے کہ مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔