پاکستانی ڈرامہ سیریل تیرے بنا میں نہیں پر بھارتی فلم کی کہانی نقل کرنے کا الزام لگایا جارہا ہے۔
ڈرامہ سیریل تیرے بنا میں نہیں اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہورہا ہے، ماہا علی کے تحریر کردہ اس سیریل کی ہدایت کاری مراد سعید نے دی ہے، جس کی کاسٹ میں سونیا حسین، شہزاد شیخ، عائزہ اعوان اور اعجاز اسلم شامل ہیں۔
ڈرامہ آغاز کے ساتھ ہی ناظرین کی توجہ کا مرکز بن گیا، تاہم اب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس کی کہانی بھارتی فلم اعتراض سے نقل کی گئی ہے جوکہ خود ہالی ووڈ فلم کلوزر کی نقل ہے۔
صبا قمر کے یوٹیوب چیل پر نئی قسط ’جنس‘ ریلیز، مداحوں کے تعریفی تبصرے
صارفین کی جانب سے ڈرامے کی مصنفہ ماہا ملک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ڈرامے میں سونیا حسین کو شہزاد شیخ کی سابقہ منگیتر کا کردار ادا کرتے دکھایا جائے گا جن کی شہزاد شیخ سے کئی سالوں کے بعد ملاقات ہوگی۔