کیا نسیم شاہ منگنی کرنے جارہے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا نسیم شاہ منگنی کرنے جارہے ہیں؟
کیا نسیم شاہ منگنی کرنے جارہے ہیں؟

لاہور: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اپنی مبینہ منگنی کی خبروں کے حوالے سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا۔

ایک بار پھر نسیم شاہ نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے اس حوالے سے بات چیت کی ہے۔نسیم شاہ نے کہا کہ میری منگنی کی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں کیونکہ ایسا کچھ نہیں ہوا۔

اُنہوں نے کہا کہ لوگ کرکٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی پر توجہ دینے کے بجائے اچانک ان کی شادیوں اور مصروفیات پر کیوں توجہ مرکوز کر دیتے ہیں؟ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ سب میری منگنی یا شادی میں اتنی دلچسپی کیوں رکھتے ہیں؟

نسیم شاہ نے اپنے چاہنے والوں کو مشورہ دیا کہ بس ہمیں کرکٹ کھیلتا دیکھیں اور اس سے لطف اندوز ہوں، شادی میرا ذاتی معاملہ ہے اور یہ تب ہی ہو گی جب قسمت میں ہوگا۔

انگلش لیگ کا حصہ ہونے پر فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ مجھے صرف چند گیمز کھیلنے کا موقع ملا جو ایک اچھا تجربہ تھا، اور میں اپنی کارکردگی سے خوش ہوں۔

مزید پڑھیں:باؤنڈری پر فیلڈنگ کے دوران کیسے پروپوزل آتے ہیں؟ ندا ڈار نے بتادیا

نسیم شاہ نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار میچوں میں تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ صرف 7.46 رنز فی اوور کی اوسط سے مجموعی طور پر صرف 112 رنز دیے۔نسیم شاہ نے ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں لیسٹر شائر فاکس کے لیے اب تک چار میچ کھیلے ہیں۔

Related Posts