باؤنڈری پر فیلڈنگ کے دوران کیسے پروپوزل آتے ہیں؟ ندا ڈار نے بتادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

باؤنڈری پر فیلڈنگ کے دوران کیسے پروپوزل آتے ہیں؟ ندا ڈار نے بتادیا
باؤنڈری پر فیلڈنگ کے دوران کیسے پروپوزل آتے ہیں؟ ندا ڈار نے بتادیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے باؤنڈری پر فیلڈنگ کے دوران ملنے والے پروپوزلز کے حوالے سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا۔

ایک پروگرام میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے قومی ویمن ٹیم کی کپتان نڈا نے انکشاف کیا کہ انہیں بال لمبے رکھنے کا کوئی خاص شوق نہیں، انہوں نے ایک بار اپنے بال لمبے کیے بھی تھے مگر وہ بالوں کو سنبھال نہیں سکی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے کالج کے دن بہت یاد آتے ہیں، ان کی کالج کی پرنسپل اور اساتذہ انہیں بے حد پسند کرتے تھے۔

ندا ڈار نے کرکٹ میچ کے دوران باؤنڈری وال پر فیلڈنگ پر کھڑی خواتین کو سننے کو ملنے والے جملوں سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ مردوں کی طرح خواتین کو شادی کے پروپوزل تو نہیں آتے مگر ہاں ان کے کھیل کی تعریف ضرور کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم 57سال کے ہوگئے

قومی کپتان کا کہنا تھا کہ خواتین پلیئرز کو زیادہ تر آپ بہت پیاری لگ رہی ہیں یا ہمارے ساتھ بھی کرکٹ کھیل لیں جیسے جملے سننے کو ملتے ہیں۔

Related Posts