آخر کار تنگ آکر بھارتی کرکٹر محمد شامی نے سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ تعلقات اور شادی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
انڈین کرکٹر محمد شامی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اپنے و ثانیہ مرزا کی مبینہ خفیہ ملاقاتوں اور تعلقات کے حوالے سے سوال کا جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میری اور ثانیہ مرزا کی اے آئی تصاویر شیئر کر کے بدنام کرنے کی کوشش کی گئی اور شادی سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے حیرت اس بات پر ہے کہ میڈیا اداروں نے بھی اے آئی تصاویر کی تصدیق نہیں کی اور خبریں بنا دیں جس سے نہ صرف کردار کشی ہوئی بلکہ میری ساکھ کو بھی نقصان پہنچا۔
شامی نے کہا کہ اے آئی کے ذریعے جعلی تصاویر بنانے والے مجھ سمیت اُن تمام لوگوں کے دشمن ہیں جن کے بارے میں وہ جھوٹ پھیلاتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شامی کی سابق اہلیہ حسینہ جہاں کرکٹر اور ثانیہ مرزا کے درمیان تعلقات کا دعویٰ بھی کرچکی ہیں جبکہ حیران کن امر یہ ہے کہ ثانیہ مرزا کی شعیب ملک جبکہ شامی اور حسینہ کی طلاق بھی ایک ہی ماہ میں ہوئی ہے۔