سابق شامی صدر بشار الاسد کے بارے میں بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انہیں زہر دیا گیا ہے۔
پاکستان آبزرور کی ایک رپورٹ کے مطابق پچھلے مہینے، جب اپوزیشن کی فورسز نے شامی دارالحکومت دمشق پر قبضہ کیا تو بشاالاسد اپنی فیملی کے ساتھ روس فرار ہو گئے تھے۔ روس نے انہیں انسانی بنیادوں پر پناہ دی۔
بین الاقوامی میڈیا کی حالیہ رپورٹس کے مطابق بشاالاسد کو ماسکو میں ممکنہ طور پر قتل کے اقدام کے تحت زہر دیا گیا۔ ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے یہ اطلاع دی کہ اسد اتوار کو ماسکو میں شدید کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کا شکار ہوئے۔
شام میں انتخابات کے انعقاد میں چار سال لگ سکتے ہیں، احمد الشرع الجولانی
بشاالاسد نے طبی امداد طلب کی اور انہیں اپنے اپارٹمنٹ میں علاج فراہم کیا گیا۔ پیر تک ان کی حالت میں استحکام آنے کی رپورٹ ملی اور طبی ٹیسٹوں نے زہر دینے کی تصدیق کی تاہم میڈیا نے اس معلومات کے ذرائع کی وضاحت نہیں کی۔روسی حکومت نے ابھی تک ان دعووں کی تصدیق نہیں کی ہے۔