کیا ڈیوڈ وارنر ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں؟منیجر نے بتادیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا ڈیوڈ وارنر ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں؟منیجر نے بتادیا
کیا ڈیوڈ وارنر ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں؟منیجر نے بتادیا

میلبرن: آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر ڈیوڈ وارنر کے منیجر جیمز ارسکائین نے سپر اسٹار بلے باز ڈیوڈ وارنر کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے حوالے سے انکشاف کیا کہ اُن کا فی الحال ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں۔

جیمز ارسکائین نے ایک بیان میں کہا کہ آسٹریلوی سلیکٹرز کو ڈیوڈ وارنر کے حوالے سے فیصلہ کرنے سے قبل ان کے اعداد و شمار دیکھنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ برس بھارت اور انگلینڈ کے ہیوی ڈیوٹی ٹورز ڈیوڈ وارنر کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگلا ٹیسٹ ڈیوڈ وارنر کا آخری ٹیسٹ نہیں ہے، اگر ایسا ہے تو یہ میرے لیے بھی خبر ہے۔ڈیوڈ وارنر کے منیجر کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ وارنر کی ایک فیملی ہے، کئی اور سرگرمیاں بھی ہیں لیکن اس وقت ریٹائرمنٹ زیرِ غور نہیں۔

اس وقت ان کا پلان یہی ہے کہ انہوں نے بھارت اور انگلینڈ میں کھیلنا ہے۔آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی حالیہ پرفارمنس کی وجہ سے انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچز میں ڈیوڈ وارنر ناکام رہے، یہ زیر بحث ہے کہ آیا اب ان کو آئندہ منتخب کیا جائے گا یا نہیں۔

مزید پڑھیں:لیونل میسی کی وطن واپسی کے بعد نئی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول

ڈیوڈ وارنر اب تک 99 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کو سنچری اسکور کیے 3 برس ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقی کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے شروع ہو گا۔

Related Posts