ممبئی:اجازت کے بغیر تصاویر استعمال کرنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے بھارت کے مشہور اسپورٹس برانڈ کے خلاف انسٹا اسٹوری پوسٹ کردی۔
انوشکا شرما اپنی اسٹوری میں کہنا تھا کہ جب وہ اس برانڈ کی سفیر نہیں تو ان کی اجازت کے بغیر ان کی تصاویر کیوں استعمال کیں؟
بھارت کے مشہور اسپورٹس برانڈ پوما انڈیا نے۔پوما انڈیانے اپنی سیل کلیکشن کے حوالے سے انوشکا شرما کی تصاویر کو اپنے پیج پر پوسٹ کیا، ساتھ ہی سیل کے حوالے سے تفصیلات بھی شیئر کیں۔
بھارتی اداکارہ نے جب اپنی تصاویر کو اس پیج پر دیکھا تو اس اسپورٹس برانڈ کو آڑے ہاتھوں لیا۔ لکھا کہ مجھے امید ہے کہ یہ آپ جانتے ہوں گے کہ آپ کو میری تصاویر میری اجازت سے استعمال کرنا چاہئیں۔
حالانکہ میں آپ کے برانڈ کی سفیر نہیں، برائے مہربانی یہ تصاویر ہٹائیں۔پوما انڈیا اس پوسٹ سے قبل انوشکا شرما کے شوہر ویرات کوہلی کی مختلف ویڈیوز اور تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرچکا ہے۔
مزید پڑھیں:سعدیہ امام کیساتھ کبھی کام نہیں کرونگا، بیوی کے سامنے غیرمناسب حرکت کی تھی، شبیر جان
ویرات کوہلی کی ان پوسٹ کو دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ویرات کوہلی پوما انڈیا برانڈ کے سفیر ہیں۔جبکہ ادھر پوما انڈیا نے پوسٹ لکھی کہ انوشکا ہم اسے جلد ہی دیکھیں گے۔