احد رضا میر اور رمشا خان کے درمیان دلچسپ کیمسٹری، بلال عباس نے دونوں کو اَن فالو کردیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
احد رضا میر اور رمشا خان کے درمیان دلچسپ کیمسٹری، بلال عباس نے دونوں کو اَن فالو کردیا
احد رضا میر اور رمشا خان کے درمیان دلچسپ کیمسٹری، بلال عباس نے دونوں کو اَن فالو کردیا

کراچی: شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بلال عباس نے احد رضا میر اور رمشا خان کی دلچسپ کیمسٹری کو دیکھتے ہوئے دونوں اداکاروں کو اَن فالو کردیا۔

حال ہی میں معروف اداکار بلال عباس نے انسٹاگرام سے رمشا خان کو اور احد رضا میر دونوں کو اَن فالو کردیا جس کے بعد یہ خبر ہر طرف وائرل ہوگئی۔

خیال رہے کہ بلال عباس اور رمشا خان نے 2017 میں فیچر فلم ’تھورا جی لے‘ میں ایک ساتھ کام کیا، اس کے علاوہ بلال عباس اور رمشا خان نے ایک اور پروجیکٹ ’محبت ہوگی آخر‘ میں بھی ایک ساتھ کام کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:دانیہ عُمر میں چھوٹی ہے اس لئے معاف کرتا ہوں، عامر لیاقت

یاد رہے کہ کچھ عرصے قبل بلال عباس نے انسٹاگرام پر ایک سوال جواب کا سیشن بھی کیا تھا جس میں ایک مداح کی جانب سے بوائے فرینڈ بننے کی درخواست پر انہوں نے مداح کو جواب دیا تھا کہ افسوس آپ لیٹ ہوگئیں۔

دوسری جانب ماضی میں ایسی قیاس آرائیاں بھی سامنے آئی ہیں کہ رمشا خان اور بلال عباس ریلیشن میں ہیں اور کئی دفعہ اداکارہ رمشا خان کو بلال عباس کے گھر میں بھی دیکھا گیا ہے۔