انڈیور کا پاکستان میں جلد کام کے آغاز کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انڈیور کا پاکستان میں جلد کام کے آغاز کا فیصلہ
انڈیور کا پاکستان میں جلد کام کے آغاز کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیو یارک: بین الاقوامی غیر منافع بخش تنظیم انڈیور نے پاکستان میں جلد کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انڈیور کو نئے کاروباری افراد کیلئے ایک اہم نقطۂ آغاز سمجھاجاتا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق انڈیورگلوبل کے صدر ایڈریان گارشیا ارانیوس نے اپنے رسمی بیان میں کہا کہ ہم نے پاکستان میں اپنی 40ویں برانچ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے منیجنگ ڈائریکٹر کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت کا پے پل سے پاکستان کیلئے خدمات لینے کا فیصلہ

انڈیور گلوبل کے صدر نے کہا کہ ہماری دلچسپی پاکستان میں موجودگی کے ساتھ ساتھ انڈیور کے شاندار بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی کچھ عرصے سے بڑھ رہی ہے جبکہ پاکستان میں مقامی و بین الاقوامی کاروباری صلاحیتیں موجود ہیں۔

صدر انڈیور گلوبل ایڈریان گارشیا ارانیوس نے کہا کہ انڈیور کی پاکستان میں بہت پیشرفت ہوگی جو ہم دیکھیں گے۔ واضح رہے کہ انڈیور کی پاکستان آمد سے یہاں کے شہری بین الاقوامی سطح پر مشہور کاروباری شخصیات کے عالمی نیٹ ورک میں شامل ہوسکیں گے۔ 

انڈیور کی تنظیم نئے کاروباری افراد کو اچھے خواب دیکھنے کی ترغیب دیتی ہے۔ ان کے ساتھ تعاون اور سرمایہ کاری کی جاتی ہے۔ قرض کی ادائیگی کیلئے پلیٹ فارم مہیا کیا جاتا ہے اور پھر یہ کاروباری افراد مثبت عمل میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔

Related Posts