ایران کا عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے کیمروں کو معاہدے کی بحالی تک بند رکھنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایران کا عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے کیمروں کو معاہدے کی بحالی تک بند رکھنے کا فیصلہ
ایران کا عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے کیمروں کو معاہدے کی بحالی تک بند رکھنے کا فیصلہ

ایران نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے کیمروں کو جوہری معاہدے کی بحالی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی جوہری توانائی ایجنسی نے فیصلہ کیا ہے کہ جوہری معاہدے کی بحالی تک عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے کیمروں کو نہیں کھولا جائے گا۔

ایرانی جوہری توانائی ایجنسی کے مطابق عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے کیمروں کی تنصیب جوہری معاہدے سے وابستہ ہے۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک کے جوہری معاہدے میں واپس آنے پر کیمروں سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ ایران نے اپنی جوہری تنصیبات میں نصب اقوامِ متحدہ کی ایجنسی کے کیمروں کو جون میں بند کر دیا تھا۔

ایران کی طرف سے یہ اقدام ایک ایسے وقت میں اٹھایا گیا تھا جب برطانیہ، فرانس، جرمنی اور امریکا نے ایران کی طرف سے عدم تعاون پر بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے پاس مذمتی قرارداد جمع کرائی تھی۔

Related Posts