تہران:ایران میں گذشتہ سال شاہ چراغ مزار پر حملے میں ملوث دو افراد کو سرعام پھانسی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی عدلیہ کے اعلی اہلکار نے کہاکہ ان دونوں کو گذشتہ سال شیراز شہر میں ایک مزار پر ہونے والے خونریز حملے میں ملوث ہونے کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔
فارس کے چیف جسٹس نے کہا کہ ملزمان نے 26 اکتوبر کو شاہ چراغ کے مزار پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے مرکزی مجرم کے لیے اسلحہ کی فراہمی، خریداری، رسد اور رہنمائی میں براہ راست کردار ادا کیا۔
صوبہ فارس کے چیف جسٹس کاظم موسوی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سزائے موت کو برقرار رکھا گیا ہے اور یہ کہ پھانسی “جلد ہی” عوامی سطح پر دی جائے گی۔
مزید پڑھیں:16 سالہ لڑکے سے جنسی تعلق قائم کرنے پر امریکی خاتون ٹیچر گرفتار
ان دونوں افراد کو مارچ میں “فساد فی الارض، مسلح بغاوت اور قومی سلامتی کے خلاف کام کرنے” میں مدد کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔