ایران میں برطانوی امدادی کارکن نازنین زغری کو ایک سال قید کی سزاء 

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nazanin Zaghari-Ratcliffe

تہران :ایران میں ایک انقلابی عدالت نے برطانوی ایرانی امدادی کارکن نازنین زغری ریٹکلف کوایک سال قید کی سزا ء سنادی ،وہ اس سے پہلے پانچ سال کی قید بھگت چکی ہیں۔

انقلابی عدالت نے اپنے فیصلہ میں نازنین زغری پر قید کی مدت مکمل ہونے کے بعد ایک سال تک ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی۔

مزید پڑھیں:عراق، اسپتال میں آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی، 82افراد جان سے گئے

ایران کی خبررساں ایجنسی نے نازنین زغری ریٹکلف کی وکیل حج کرمانی کے حوالے سے کہا کہ ان کی موکلہ کو نظام کے خلاف پروپیگنڈے کے الزام میں ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے اور یہ مدت پوری ہونے کے بعد ان کے ملک چھوڑنے پر پابندی ہوگی۔تاہم وہ اپنی اس سزا کے خلاف اپیل دائرکرسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی حکام نے مارچ میں نازنین زغری ریٹکلف کو ان کی سابق پانچ سالہ قید کی مدت پوری ہونے کے بعد جیل سے رہا کردیا تھا لیکن پھر انھیں دوبارہ ایرانی نظام کے خلاف پروپیگنڈا کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا اور ان کے خلاف انقلابی عدالت میں نیا مقدمہ چلانے کا اعلان کیا تھا۔

Related Posts