اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صدررابراہیم رئیسی کوایران اورسعودی عرب کے درمیان تاریخی معاہدہ پرمبارکباد دی اور کہا کہ یہ معاہدہ علاقائی استحکام کو تقویت دے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں کہاکہ انہوں نے ایران کے صدرابراہیم رئیسی کے ساتھ ٹیلی فون پرمفید گفتگو کی ہے۔
ایران کے صدرکے ساتھ بات چیت میں پاکستان اورایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مختلف جہتوں اوراسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں کا جائزہ لیا گیا۔
مزید پڑھیں:لاہور کی عدالت نے کرپشن کیس میں پرویز الٰہی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایران کے صدر کوایران اورسعودی عرب کے درمیان تاریخی معاہدہ پرمبارکباد دی جو علاقائی استحکام کو تقویت دے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے ایران کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ہے۔