کورونا وائرس کے خطرے کے باعث ایران نے 60 سال بعد IMF سے قرض کا تقاضا کردیا

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
کورونا وائرس کے خطرے کے باعث ایران نے 60 سال بعد IMF سے قرض کا تقاضا کردیا
کورونا وائرس کے خطرے کے باعث ایران نے 60 سال بعد IMF سے قرض کا تقاضا کردیا

تہران ایران کی جانب سے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر 1962 کے بعد پہلی مرتبہ عالمی آئی ایم ایف سے مالی معاونت کے لیے رجوع کیا گیا ہے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مزید 75 اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 429 تک پہنچ گئی ہے، کورونا کے ایک ہزار مزید نئے کیسز آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 10 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

چین میں تین ہزار 169 اور اٹلی میں 827 ہلاکتوں کے بعد ایران میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے۔کورونا وائرس کے باعث ایرانی رکن پارلیمنٹ فاطمی رہبر بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ہیں۔ جب کہ ایران کی نائب صدر برائے خواتین سمیت متعدد اراکین پارلیمنٹ میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اس کے پاس ممبر ممالک کو وبا سے نمٹنے کے لیے 50 ارب ڈالر دستیاب ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ایران پر اس وقت آئی ایم ایف کے کوئی بقایا جات نہیں ہیں۔

ایرانی وزیرخارجہ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آئی ایم ایف ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گا اور تاریخ کے صحیح رخ پر کھڑے ہوتے ہوئے ہماری درخواست پر جلد عمل کرے گا۔

Related Posts