اسرائیل غزہ میں ریڈ لائن پار کر چکا، رد عمل آ سکتا ہے، ایرانی صدر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیل غزہ میں ریڈ لائن پار کر چکا، رد عمل آ سکتا ہے، ایرانی صدر
اسرائیل غزہ میں ریڈ لائن پار کر چکا، رد عمل آ سکتا ہے، ایرانی صدر

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا اسرائیلی فوج کی جانب سے بے دریغ بمباری اور ہزاروں شہادتوں پر کہنا ہے کہ صیہونی حکومت ریڈلائن پار کر چکی ہے جو کسی کو بھی ایکشن لینے پر مجبور کرسکتی ہے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ واشنگٹن ہم سے کچھ نہ کرنیکاکہتا ہے لیکن وہ خود اسرائیل کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ابراہیم رئیسی کے مطابق امریکا نے مزاحمتی اتحادکوپیغامات بھیجے لیکن جواب واضح طورپر میدان جنگ میں ملا۔

واضح رہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت جاری ہے جس میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، شہید فلسطینیوں میں آدھے سے زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

غزہ میں اسرائیلی بربریت کی انتہاء، شہداء کی تعداد 8 ہزار تک پہنچ گئی

دوسری جانب امریکا، برطانیہ اور فرانس سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں اسرائیلی بربریت کے خلاف مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

Related Posts