واشنگٹن: امریکی جریدے نے دعویٰ کیا ہے یہ یوکرین کے مسافر طیارے کو ایران نے غلطی سے نشانہ بنایا جبکہ تہران نے طیارے کو میزائل لگنے کی تردید کی ہے۔
امریکی جریدے نیوزویک کا کہنا ہے کہ یوکرین کے طیارے کو ایران نے غلطی سے تباہ کیا تھا، یوکرینی طیارے کو اینٹی ایئرکرافٹ میزائل سے نشانہ بنایا گیا، طیارہ ٹیک آف سے تھوڑی دیر پہلے دو میزائل داغے گئے۔
جریدے کے مطابق طیارے کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا تھا، امریکی سیٹلائٹ کی تصویروں سے واضح ہوتا میزائل داغے گئے، یقین ہے طیارہ ایرانی میزائل لگنے سے گرا ہے۔
دوسری جانب ایرانی حکام نے طیارے کو میزائل لگنے کی تردید کی ہے،ایران کے سول ایوی ایشن کے چیف علی عابدزاد کا کہنا ہے کہ تہران میں تباہ ہونے والے یوکرائن کے طیارے کے حوالے سے پھیلنے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکا ایران سے غیر مشروط مذاکرات کے لیے تیار، سلامتی کونسل میں خط