ایران نے اسرائیل پر حملوں کی تیسری سیریز کا آغاز کردیا، یاہو کا گھر نشانہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو عالمی میڈیا

اسرائیلی فوج نے اطلاع دی ہے کہ ایران کی جانب سے حیفا اور تل ابیب سمیت وسطی اسرائیل پر 50 میزائل داغے گئے۔ صہیونی فوج کے مطابق ان میں سے زیادہ تر کو روک لیا گیا، تاہم اسرائیلی میڈیا کے مطابق ان میں سے ایک میزائل لبنان میں ایک گھر پر گرا۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کے خلاف ایرانی میزائل حملوں کی ایک نئی لہر کا آغاز ہو چکا ہے۔
اسرائیلی داخلی محاذ (Home Front) نے بتایا کہ ہنگامی خطرے کے سائرن پورے اسرائیل، مغربی کنارے کی بستیاں، گولان، جلیل اور حیفا کے علاقوں میں بجنے لگے۔ شہریوں کو ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں میں محفوظ جگہوں کے قریب رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ان کے فضائی دفاعی نظام ایران کی تازہ میزائل لہر سے پیدا ہونے والے خطرات کا توڑ کرنے کے لیے متحرک ہیں۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی بمباری نے خضیرا شہر میں بجلی گھر کو اور شمالی تل ابیب کے قریب واقع قصبے قیساریہ میں وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے خاندانی گھر کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی چینل 12 کے مطابق جنوبی گولان کے علاقے میں ایرانی میزائلوں کو روکنے کی کارروائی کے دوران ایک بڑی آگ بھڑک اٹھی۔
اس سے ایک رات قبل بھی اسرائیل پر میزائل حملہ کیا گیا تھا، جس میں تل ابیب کے جنوب میں واقع شہر بات یام میں شدید نقصان ہوا۔ درجنوں ایرانی میزائل اس شہر پر گرے، جس کے نتیجے میں 7 اسرائیلی ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے۔
اسرائیلی حکام نے بات یام کو “شدید متاثرہ علاقہ” قرار دیا ہے، جہاں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق، ایرانی میزائل گرنے کے مقام پر تقریباً 35 افراد لاپتہ ہیں۔
اسرائیلی سرکاری ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی میزائلوں کے شدید حملے کے باعث بات یام شہر میں درجنوں مکانات اور عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
اسرائیلی داخلی محاذ کے کمانڈر نے کہا کہ گزشتہ رات اسرائیل کے لیے نہایت کٹھن تھی، اور ریسکیو ٹیمیں اب بھی بات یام میں منہدم عمارتوں کے ملبے تلے زندہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی بمباری نے خضیرا میں واقع ایک پاور اسٹیشن اور وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا، جو شمالی تل ابیب کے قریب قصبہ قیساریہ میں واقع ہے۔ تاہم حملے کے وقت نیتن یاہو گھر پر نہیں، بنکر میں چھپا ہوا تھا۔

Related Posts