ایران سوگ میں ڈوب گیا، مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری، جنرل حسین سلامی شہید

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ ایرانی میڈیا)

ایران ایک بڑے قومی سانحے سے دوچار ہو گیا ہے، جب جمعے کی صبح اسرائیل کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں میں پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی سمیت متعدد اعلیٰ ایرانی عہدیدار شہید ہو گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ایران کے مختلف شہروں میں درجنوں فضائی حملے کیے، جن کا سب سے شدید اثر دارالحکومت تہران اور اس کے شمال مشرقی علاقوں میں دیکھا گیا۔ کئی علاقوں میں دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئیں اور بلند و بالا عمارتوں کے اوپر سیاہ دھوئیں کے بادل چھا گئے۔

سرکاری ایرانی ٹی وی کے مطابق، حملوں میں پاسدارانِ انقلاب کے مرکزی دفتر کو نشانہ بنایا گیا، جہاں جنرل حسین سلامی موجود تھے۔ اس المناک واقعے میں معروف ایرانی جوہری سائنسدان فرید عباسی اور محمد مہدی بھی شہید ہو گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ ختم‌الانبیا ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی راشد کی شہادت کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

تہران کے رہائشی علاقوں پر ہونے والے حملے میں متعدد عام شہری بھی جاں بحق ہوئے، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ امدادی اداروں کے مطابق کئی گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

اس اندوہناک واقعے نے پورے ملک کو غم اور سوگ کی فضا میں مبتلا کر دیا ہے۔ ایرانی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور سکیورٹی ادارے ہر ممکن ردعمل پر غور کر رہے ہیں۔

Related Posts