اقرار الحسن نے سعید غنی کے حلقے کے حوالے سے دعویٰ سچ ثابت کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Social media users demand arrest iqrar ul Hassan

کراچی : اے آر وائے نیوز کے اینکر پرسن اقرار الحسن نے صوبائی وزیر اور پیپلزپارٹی کراچی کے صدر سعید غنی کے حلقے میں اسکول میں  گدھے باندھنے کا دعویٰ سچ ثابت کردیا ۔

 اے آر وائے نیوز کے اینکر پرسن اقرار الحسن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی کرنے پر صوبائی وزیر سعید غنی اور ان کے حامیوں نے نجی ٹی وی چینل کیخلاف سوشل میڈیا پر محاذ کھول دیا تھا۔

 اے آر وائے نیوز کے اینکر پرسن اقرار الحسن نے سعید غنی کے حلقے میں اسکول میں گدھے باندھنے اور دیگر مسائل اجاگر کئے تھے جس پر پیپلزپارٹی نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا تھا ۔

اینکر پرسن اقرار الحسن نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں پولیس کی مدد سے اسکول میں بندھے گدھوں کو نکالا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: سعید غنی نے اے آر وائے ٹی وی کو بے نقاب کرنیکا اعلان کردیا

 اے آر وائے نیوز کے اینکر پرسن اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ ویسے خدا کی قسم کیا مذاق ہے اس بے چاری قوم کے ساتھ۔۔ میرے ساتھ اپنے حلقے میں چلنے کی ہمت تو نہیں ہوئی سعید غنی صاحب کو۔

البتہ راتوں رات پولیس موبائلز کے ذریعے اپنے حلقے کے اسکولوں سے گدھے نکلوا دئیے ہیں۔ اللہ شرم کرنے اور عوام کی خدمت کی توفیق دے۔

Related Posts