اقرا عزیز نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر شوہر کے ہمراہ رومانوی ویڈیو شیئر کردی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقرا عزیز نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر شوہر کے ہمراہ شرمناک ویڈیو شیئر کردی
اقرا عزیز نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر شوہر کے ہمراہ شرمناک ویڈیو شیئر کردی

پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ اقرا عزیز نے شادی کی تیسری سالگرہ کے موقع پر شوہر یاسر حسین کے ہمراہ سوشل میڈیا پر رومانوی ویڈیو شیئر کردی۔

معروف اداکار وہدایت کار یاسر حسین اور اداکارہ اقرا عزیز کی شادی کی آج تیسری سالگرہ ہے۔ اس موقع پر دونوں نے سوشل میڈیا پر پیغامات شیئر کیے ہیں۔

یاسر حسین نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر اقرا عزیز کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 20 منٹ کے بعد ہماری شادی کو 3 سال ہوجائینگے، اتنا وقت کیسے گزرگیا پتہ نہیں چلا، 3 سال 3 منٹ کی طرح گزر گئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

دوسری جانب اقرا عزیز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یاسر حسین کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک دوسرے کے ساتھ رہتے تھے تین سال ہوگئے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک شعر بھی لکھا ’تم سا کوئی پیارا کوئی معصوم نہیں ہے، کیا چیز ہو تم خود تمہیں معلوم نہیں ہے۔‘

تاہم سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اُن کی اس ویڈیو کو صارفین سخت ناپسند کررہے ہیں اور اکثریت کی جانب سے ویڈیو پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ یاسر حسین اور اقرا عزیز 28 دسمبر 2019 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور جولائی 2021 میں اُن کے گھر میں ایک بیٹے کی ولادت ہوئی جس کا نام انہوں نے کبیر رکھا۔

Related Posts