اقراء عزیز کی جنگ بندی کے بعد فلسطین کے بہتر مستقبل کیلئے دعائیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقراء عزیز کی جنگ بندی کے بعد فلسطین کے بہتر مستقبل کیلئے دعائیں
اقراء عزیز کی جنگ بندی کے بعد فلسطین کے بہتر مستقبل کیلئے دعائیں

کراچی: پاکستانی اداکارہ اقراء عزیز گیارہ روز تک غزہ میں مسلسل جاری رہنے والی اسرائیلی جارحیت کے رکنے پر فلسطین کے بہتر مستقبل کیلئے دعا گو ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ اقراء عزیز نے غیر ملکی میڈیا رپورٹ کی غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں خبر کا سکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔

اقراء عزیز نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’میری دعا ہے کہ ہمیں پھر کبھی اس طرح کا سامنا نہ کرنا پڑے‘۔اداکارہ نے فلسطینیوں کیلئے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ غیر انسانی تھا، میں گزشتہ 11 دن میں ضائع ہونے والی تمام جانوں کیلئے دعا گو ہوں اور بہتر مستقبل کی امید کرتی ہوں‘۔

واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد نامور شخصیات نے اہل فلسطین کے ساتھ ظلم و نا انصافیوں کے خلاف اپنی آواز کو بلند کیا ہے۔

Related Posts