کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقراء عزیز نے بیٹے کو جنم دیدیا جس کے بعد اقراء عزیز اور یاسر حسین بیٹے کے والدین بن گئے۔
اقرا ء عزیز کی بہن نے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ وہ خالہ بن گئی ہیں، اس سے قبل سدرہ عزیز نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔
واضح رہے کہ مئی میں اقراء عزیز اور یاسر حسین نے اعلان کیا تھا کہ وہ جولائی کے مہینے میں اپنے پہلے بچے کا استقبال کریں گے اور آج اقرا عزیز کی بہن سدرہ عزیز نے ٹویٹ کیا تھااور درخواست کی تھی کہ ان کے اہل خانہ کے لئے دعاء کی جائے۔
Ya Allah tera shukar hai. I am a Khala now. Alhamdulillah. Can’t wait to visit back and have some time with the beautiful baby!!
— Sidra Aziz (@NamkeenJalebi) July 23, 2021