ماجو کے صدر کو اسلام،سائنس و ٹیکنالوجی پر رومانیہ میں لیکچر دینے کی دعوت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Invitation of Maju's President to Lecture in Romania on Islam, Science and Technology

کراچی؛ محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی  کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ اور یونیورسٹی آف کونسٹینٹا، رومانیہ کے پروفیسر آئیون ڈرا کے درمیان دونوں ملکوں کی یونیورسٹیوں کے درمیان تعلیم اور تحقیق کے شعبوں میں باہمی مفاہمت ہوگئی ہے تاکہ طلبہ کو بامقصد تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

اس بات کا فیصلہ ماجو کے صدر کی جانب سے عالمی سیرت کانفرنس کے مندوبین کے اعزاز میں یونیورسٹی کیمپس میں دیئے جانے والے ایک استقبالیہ کے موقع پر کیا گیا۔

واضح رہے کہ پروفیسر آئیون ڈرا کا شمار ایک ممتاز بین الاقوامی اسکالرز میں کیا جاتا ہے جوکہ کونسل آف گلوبل اسکالرز کے صدر اور ر گلوبل ر وحانیت کونسل برائے یورپ کے ریجنل کو آرڈینیٹر بھی ہیں۔

استقبالیہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے پروفیسر آئیون ڈرا نے کہا کہ وہ پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ کی سائینس و ٹیکنالوجی کی ترقی اور اسلامی تعلیمات کے حوالہ سے ان کی فکر انگیز تقریر سے بے حد متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انھیں یہ جان کر بھی بڑی خوشی ہوئی ہے کہ ماجو کے صدر ان دنوں ٹیکنالوجی اور روحانیت کے موضوع پر بھی تحقیق کررہے ہیں جس سے یہ حقیقت عیاں ہوجائے گی کہ اسلام کی تعلیمات کسی بھی طرح سے سائینس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے خلاف نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:کینسر کے مستحق مریضوں کے لیے آغا خان یونیورسٹی اسپتال کا لِلی پاکستان سے اشتراک کامعاہدہ

انہوں نے کہا کہ ایک مسلم اسکالر کے سائینس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے بارے میں خیالات جان کر وہ پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ  کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ایک سال کے دوران کم ازکم دوبار رومانیہ کے طلبہ کو اس موضوع کے حوالے سے لیکچر دینے کے لئے وہاں کا دورہ کریں۔

ماجو کے صدر نے شکریہ کے ساتھ یہ دعوت قبول کرکے یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنے اس نقطہ نظر سے یورپی طلبہ کو ضرور آگاہ کرینگے۔

Related Posts