9 مئی واقعات کی تفتیش مکمل، جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو قصور وار قرار دیدیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

اسلام آباد: 9 مئی کے واقعات کی تفتیش مکمل، جے آئی ٹی نے رپورٹ تیار کرلی، جناح ہاؤس حملہ مقدمہ 96/23 میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت نامزد ملزم قصور وار قرار دے دیئے گئے۔

پولیس تفتیش کے مطابق نامزد ملزموں کی جناح ہاؤس واقعہ میں منصوبہ بندی اور عملدرآمد ثابت ہوگیا، جناح ہاؤس حملہ اور 9 مئی کے دیگر واقعات باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کئے گئے، دوران تفتیش ڈیجیٹل شواہد، موبائل ویڈیوز، کلوزسرکٹ فوٹیجز، موبائل رابطے ثابت ہوگئے۔

چئیرمین پی ٹی آئی کا جے آئی ٹی کے سامنے دیا گیابیان شواہد سے متضاد ثابت ہوا، جے آئی ٹی کے سامنے پیش دیگر رہنماوں کے بیانات بھی حقائق کے برعکس ثابت ہوئے، پی ٹی آئی رہنماؤں کے بلوائیوں سے رابطے بھی موبائل کال ریکارڈ میں ثابت ہوئے ہیں۔

پولیس تفتیش کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ڈیجیٹل و فرانزک شواہد کے سامنے سوالات کے مناسب جواب نہیں دے سکے،مقدمہ نمبر 96/23 کے علاؤہ دیگر مقدمات میں بھی پی ٹی آئی قیادت قصور وار پائی گئی، 10 مقدمات میں نامزد و گرفتار ملزموں کی حساس تنصیبات پر موجودگی جیوفینسنگ رپورٹ میں ثابت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم واپس لے لیا

پولیس تفتیش کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ڈیجیٹل و فرانزک شواہد کے سامنے سوالات کے مناسب جواب نہیں دے سکے، مقدمہ نمبر 96/23 کے علاؤہ دیگر مقدمات میں بھی پی ٹی آئی قیادت قصور وار پائی گئی، 10 مقدمات میں نامزد و گرفتار ملزموں کی حساس تنصیبات پر موجودگی جیوفینسنگ رپورٹ میں ثابت ہوئی۔

دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس سمیت جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے پانچ مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔

سپیشل پراسکیوٹر فرہاد علی شاہ نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی تفتیش میں قصور وار پائے گئے ہیں،ڈیوٹی جج نے عبوری ضمانتوں میں 8 اگست تک توسیع کرتے ہوئے وکلاء سے اگلی سماعت پر دلائل طلب کئے ہیں۔