پیغمبروں سے بات کرنے کیلئے ایپ متعارف

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسیحی اور یہودی برادری سے تعلق رکھنے والوں کیلئے ایک نئی ایپلی کیشن متعارف کرائی گئی ہے جس میں صارفین مصنوعی ذہانت کے باعث حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ساتھ گفتگو کرسکتے ہیں۔

جولائی میں شروع کی گئی ”Chat with Jesus“ نامی اس نئی ایپلی کیشن میں صارفین حضرت عیسیٰؑ اور حضرت موسیٰؑ سمیت بی بی مریمؑ، حضرت یونسؑ، حضرت داؤدؑ، حضرت سلیمانؑ، بابا آدمؑ اور اماں حواؑ کے ساتھ بھی گفتگو کرسکتے ہیں۔

 تصویر: ٹیکسٹ ود ڈاٹ می

 

یروشلم پوسٹ کے مطابق اس ایپلی کیشن کے ڈویلپر سٹیفن پیٹر نے ریلیجن نیوز کو بتایا کہ ’اس ایپ کے ذریعے آپ روزانہ بائبل یا تورات کی تلاوت کے بجائے ان میں موجود شخصیات سے بات چیت کرسکتے ہیں‘۔

مزید پڑھیں:

کیا آپ جانتے ہیں عظیم اسلامی فاتح سلطان صلاح الدین ایوبی کا ایڈوائزر ایک یہودی تھا؟

لیکن اس میں بھی سوالات کی ایک حد مقرر کی گئی ہے، کچھ سوالات ایسے ہیں جن کا جواب ایپ کے پاس نہیں۔

پیٹر کے مطابق ایپ کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ معلومات کو صرف عارضی طور پر ذخیرہ کیا جائے تاکہ جواب فراہم کیا جا سکے۔

ایپ کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ کرداروں کے ردعمل عام تقریر اور بائبل کے متن کو یکجا کریں۔

پیٹر نے ریلیجن نیوز کو بتایا، ’میں نے اسے اپ ڈیٹ کیا تاکہ یہ ایک عام شخص کی طرح زیادہ بول سکے اور اس بات کو یقینی بنایا کہ یہ بھول نہ جائے کہ اسے بائبل سے چیزیں حاصل کرنی ہیں۔‘

صرف پیغمبر یا مذہبی شخصیات ہی نہیں بلکہ آپ اس اسیپلی کیشن کے زریعے شیطان سے بھی بات کر سکتے ہیں۔

یہ ایپ ”شیطان کے ساتھ چیٹ“ سیٹنگ کے ساتھ آتی ہے جو بطور ڈیفالٹ آف ہے لیکن صارف اسے آن کر سکتا ہے۔

Related Posts