اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک سیاسی جماعت ہے اس لیے اس پر پابندی لگانے کا فیصلہ بھی وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کا ہے۔
ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پر قوم میں کوئی دو رائے نہیں، دنیا میں اسلامو فوبیا کے خلاف سب سے مؤثر آواز اٹھانے والے وزیراعظم عمران خان ہیں۔
صدر عارف علوی کا کہنا تھا فرانسیسی حکومت نے کہا کہ ہم ان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں، احتیاط کرنا ہو گی، چنگاری کو آگ میں نہیں بدلنا چاہیے۔
پی ڈی ایم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل تمام جماعتیں اپنے اپنے مفاد کے لیے کھیلیں ، پی ڈی ایم کی تحریک میں سب سے زیادہ فائدہ مولانا فضل الرحمان نے اٹھایا جن کی اسمبلی میں اتنی موجودگی نہیں تھی۔ ؎
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ حکومت میں آنے سے پہلے سب چیزوں کو آسان سمجھتا تھا، ہر ادارے، ہر چیز میں مافیا ہے جنھیں کنٹرول کرنا ہو گا، 2018 تک یہ مافیا آگے جا رہے تھے ہم نے کنٹرول کرنا شروع کیا، جہانگیر ترین کی پی ٹی آئی سے مخالفت نہیں، وہ شفاف تحقیقات چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا