تصویری تجزیہ: ٹی ایل پی کے پر تشدد مظاہرے، ملک بھر میں پولیس اہلکاروں پر حملے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کالعدم ٹی ایل پی پر پابندی کا جائزہ لینے کیلئے 3رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ
کالعدم ٹی ایل پی پر پابندی کا جائزہ لینے کیلئے 3رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے رہنما ء کو پولیس کی جانب سے حراست میں لئے جانے کے بعد رواں ہفتے ملک کے بیشتر شہروں میں پر تشدد احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

کراچی، لاہور، دارالحکومت اسلام آباد اور کئی دیگر شہروں میں احتجاج کے دوران متعدد بڑی انٹرسٹی شاہراہیں پولیس نے بند کرادیں۔ پولیس اورمذہبی کارکنان کے مابین ملک بھر میں پرتشدد جھڑپیں اور ہنگامہ آرائی کی صورتحال دیکھنے کو ملی۔

تین دن کے بعد، قانون نافذ کرنے والے ادارے سڑکوں کو کلیئر کروانے کے لئے ایکشن میں نظر آئے اور درجنوں مظاہرین کو حراست میں لے لیا، بعد ازاں حکومت نے مذہبی جماعت (ٹی ایل پی) کو پر تشدد احتجاج اور پولیس اہلکاروں پر حملوں کے بعد کالعدم قراردینے کا اعلان کردیا۔

Related Posts