امریکا کی ریاست میساچوسٹس کے انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین ایسا سافٹ وئیر بنانے میں مصروف ہیں جو انٹرنیٹ ویڈیوز میں بفرنگ کا وقت کم یا ختم کرسکتا ہے۔ مائنرواسسٹم نامی سافٹ وئیر ٹول صارفین کے بڑھتے ہوئے انٹرنیٹ ویڈیوز کے رجحان کو تقویت دیتا ہے۔
اسٹریمنگ سروسز کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ انٹرنیٹ کنکشنز کے استعمال میں آسانی ہے، تاہم جن لوگوں کا انٹرنیٹ کنکشن کمزور ہوتا ہے، انہیں ویڈیو پلے کرتے وقت مشکل کا سامنا ہوسکتا ہے۔
سست انٹرنیٹ کنکشن کے باعث ویڈیو رک رک کر چلتی ہے اور کئی بار ویڈیو پلے ہونے کے باوجود آپ کی ویڈیو اپنے اختتام تک بھی نہیں پہنچ پاتی۔ زیادہ بفرنگ کی وجہ سے صارفین کا وقت الگ ضائع ہوتا ہے اور ویڈیو میں قائم دلچسپی بھی ختم ہو کر رہ جاتی ہے۔
اگر آپ کوئی فلم یا ٹی وی شو دیکھ رہے ہوں اور اس دوران بفرنگ اتنی زیادہ اور مسلسل ہو کہ ویڈیو چلانے یا نہ چلانے کے درمیان فرق ختم ہوجائے تو آپ کیسا محسوس کریں گے؟جب مسلسل ایسا ہو رہا ہو تو اکثر دیکھا گیا ہے کہ صارفین ویڈیو دیکھنا ہی چھوڑ دیتے ہیں۔
اس مشکل کا حل تلاش کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کا تیار کردہ مائنروا سسٹم نامی ٹول متعدد افراد میں شیئر کیے جانے والے وائی فائی کنکشن کی کم رفتار کے باوجود ویڈیو کو رکنے نہیں دیتا اور ویڈیو اس طرح چلتی ہے کہ صارفین پریشان نہیں ہوتے۔
یہ بھی پڑھیں: ہر چار میں سے کم از کم ایک سورج کے گرد زمین جیسا ایک سیارہ گردش کر رہا ہے۔ماہرین فلکیات
اس ٹول کا کمال یہ ہے کہ یہ پلے ہونے سے پہلے ہی ویڈیو کاآف لائن فیز میں تجزیہ کرلیتا ہے اور دیکھ لیتا ہے کہ کس طرح ویڈیو کو سست انٹرنیٹ کنکشن کے ساتھ بھی اچھی کوالٹی کے ساتھ چلایا جائے۔
مائنرواسسٹم کی ٹیسٹنگ جاری ہے اور اب تک ویڈیو بفرنگ کا تقریباً نصف وقت کم کیا جاسکتا ہے اور پلے بیک کوالٹی بھی بہتر ہے۔
مزیدپڑھیں: 2030ء تک پاکستان کی 30 فیصد کاریں الیکٹرک ہوجائیں گی۔ مشیر ماحولیاتی تبدیلی