ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز بحال کردی گئیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے رد عمل میں ہونے والے احتجاج کے بعد حکومت کی جانب سے بند کی گئی انٹرنیٹ سروس اب بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے بعد حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس محدود کردی تھی جبکہ سوشل میڈیا تک رسائی کو بھی محدود کردیا گیا تھا۔

تاہم اب انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے اور امکان ہے کہ کچھ دیر میں سروس مکمل طور پر بحال ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں:ٹوئٹر کی نئی چیف کون ہیں؟

واضح رہے کہ ملک میں انٹر نیٹ سروس بند ہونے سے تقریباً 125 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں جو مواصلات، معلومات اور روزی روٹی کے لیے انٹرنیٹ پر انحصار کرتے ہیں۔

Related Posts