انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 17 جنوری سے شروع، 16 ممالک کی ٹیمیں شریک ہوں گی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 17 جنوری سے شروع، 16 ممالک کی ٹیمیں شریک ہوں گی
انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 17 جنوری سے شروع، 16 ممالک کی ٹیمیں شریک ہوں گی

عالمی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ اگلے ماہ کی 17 تاریخ سے شروع ہو رہا ہے جس میں 16 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ ایونٹ کا فائنل میچ 9 فروری کو کھیلا جائے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر انتظام انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ جنوری 2020ء سے جنوبی افریقہ میں شروع ہوگا جس میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم بھی شرکت کرے گی۔

قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا پہلا میچ 19 جنوری کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف ہوگا جبکہ ورلڈ کپ کا فائنل میچ بینونی کے جے پی مارک کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

بین الاقوامی کرکٹ ورلڈ کپ آئی سی سی کے طے شدہ فارمیٹ کے مطابق کھیلا جائے گا جس کے تحت 16 ٹیموں کو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا جبکہ ہر گروپ سے 2 بہترین ٹیموں کا انتخاب کرکے انہیں سپر لیگ مرحلے میں شامل کیا جائے گا۔

انڈر 19 ورلڈ کپ کے سپر لیگ مرحلے کے دوران 4 ٹیموں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا جو آپس میں سیمی فائنل کھیل کر ورلڈ کپ کے حصول کی جنگ میں شریک ہوں گی۔

سیمی فائنل میں کامیاب ہونے والی ٹیموں کو فائنل میچ میں ایک دوسرے کا سامنا کرنا ہوگا جس کے بعد ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے نام جبکہ ہارنے والی ٹیم کو رنر اپ قرار دیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو پاکستان انڈر 19 کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق سے نسیم شاہ کو مانگ لیں گے۔

نسیم شاہ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں تاہم پاکستان انڈر 19 ٹیم اور پھر ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار پرفارمنس کے بعد انہیں دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا اور نسیم شاہ سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

مزید پڑھیں: نسیم شاہ  کو انڈر 19ورلڈکپ کیلئے ریلیز کیا جائے، اعجاز احمد

Related Posts