عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے یوکرین کو دیوالیہ پن کا شکار قرار دیدیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے یوکرین کو دیوالیہ پن کا شکار قرار دیدیا
عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے یوکرین کو دیوالیہ پن کا شکار قرار دیدیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عالمی ریٹنگ ایجنسیوں ‘ایس اینڈ پی’ اور ‘فچ’ نے یوکرین کی غیر ملکی کرنسی کی درجہ بندی کو مخصوص دیوالیہ اور محدود دیوالیہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے یوکرین کے بیرون ملک قرض دہندگان نے تقریباً 20 ارب ڈالر کے بین الاقوامی بانڈز پر ادائیگیوں کو 2 سال کے لیے منجمد کرنے کی درخواست کی حمایت کی۔

وزیراعظم ڈینس شمیہل کے مطابق اس اقدام سے یوکرین کو ادائیگیوں پر تقریباً 6 ارب ڈالر کی بچت ہوگی۔

ایس اینڈ پی نے یوکرین کی غیر ملکی کرنسی کی درجہ بندی کو ‘سی سی /سی’ سے ‘ایس ڈی/ایس ڈی’ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

ایس اینڈ پی نے کہا کہ ‘ری اسٹرکچرنگ کی اعلان کردہ شرائط و ضوابط کو دیکھتے ہوئے اور ہمارے معیار کے مطابق ہم ٹرانزیکشن کو باعث تشویش اور ڈیفالٹ کے مترادف سمجھتے ہیں۔’

فچ نے قرض کی ادائیگی کے التوا کو ایک پریشان کن قرض کی تکمیل کے طور پر سمجھتے ہوئے ملک کی طویل مدتی غیر ملکی کرنسی کی درجہ بندی کو ‘سی’ سے ‘آر ڈی’ کر دیا۔

ایس اینڈ پی کا یہ بھی کہنا تھا کہ یوکرین پر روس کے حملے سے پیدا ہونے والا معاشی اور مالیاتی دباؤ یوکرین کی حکومت کی مقامی کرنسی کے قرض پر رہنے کی صلاحیت کو کمزور کر سکتا ہے اور مشرقی یورپی ملک کی مقامی کرنسی کی درجہ بندی کو ‘بی-مائنس بی’ سے ‘سی سی سی پلس/سی’ تک کم کر سکتا ہے۔

رواں برس 24 فروری سے شروع ہونے والے روس کے حملے سے متاثر یوکرین کو سال 2022 میں 35-45 فیصد معاشی سکڑاؤ اور 5 ارب ڈالر کے ماہانہ مالیاتی خسارے کا سامنا ہے۔

Related Posts