انسانی یکجہتی کا عالمی دن: قدرتی آفات سے متاثرہ افراد ہماری امداد کے منتظر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انسانی یکجہتی کا عالمی دن: قدرتی آفات سے متاثرہ افراد ہماری امداد کے منتظر
انسانی یکجہتی کا عالمی دن: قدرتی آفات سے متاثرہ افراد ہماری امداد کے منتظر

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی یکجہتی کا عالمی دن  آج منایا جارہا ہے جبکہ اقوامِ متحدہ کے زیر اہتمام عالمی دن منانے کا مقصد قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی مدد کرنا ہے جو دنیا کے مختلف ممالک میں ہماری امداد کے منتظر ہیں۔

یونائیٹڈ نیشنز (اقوامِ متحدہ) کے زیر اہتمام انسانی یکجہتی کے عالمی دن کے موقعے پر دنیا سے معاشی مسائل اور غربت کے خاتمے کے لیے باہمی اتحاد و یگانگت کی اہمیت کو اجاگر کرنا ضروری ہے۔

بین الاقوامی ادارے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 20 دسمبر 2005ء کو انسانی یکجہتی کا عالمی دن منانے کے حوالے سے قرارداد کی باضابطہ منظوری دی جس کے مطابق دنیا بھر میں دن منانے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق یومِ انسانی یکجہتی منانے کا مقصد دنیا بھر میں انسانوں کے درمیان اتحاد و اتفاق پیدا کرنا ہے جس کے تحت حکومتوں کو بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری یقینی بنانے کی یادد ہانی کروائی جاتی ہے۔

عالمی دن کے موقعے پرتقریبات، ریلیوں اور مختلف النوع سرگرمیوں کے اہتمام کا مقصد  یکجہتی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے عوام الناس میں آگہی بیدار کرنا ہے۔

یومِ انسانی یکجہتی غربت کے خاتمے کے لیے نئے عزم کے اظہار کا عندیہ دیتا ہے جس کے تحت یکجہتی کے لیے بحث و مباحثے کے عمل کو فروغ دینا اس کا اہم مقصد ہے۔ 

Related Posts