کراچی، اسلام آباد اور لاہور ایئر پورٹ سے بین الاقوامی پروازیں جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

International flights continue from Karachi, Islamabad and Lahore Airport
pak china flights

اسلام آباد:حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے ائر پورٹ سے ہی بین الاقوامی پروازیں آپریٹ کی جا سکتی ہیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق حکومت کی ہدایات کے مدنظر قومی ائر لائن کی بین الاقوامی پروازیں ان تینوں ائر پورٹس سے چلائی جا رہی ہیں۔

جدہ سے پشاور کی پرواز پی کے 736 اب اسلام آباد ائر پورٹ پر لینڈ کرے گی، کراچی سے پشاور کی پرواز پی کے 356 اسلام آباد لینڈ کرے گی۔پشاور سے شارجہ کی پرواز پی کے 257 اسلام آباد ائر پورٹ سے آپریٹ کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس کے خدشات، دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل

کراچی سے ملتان کی پرواز پی کے 332 لاہور کے لیے آپریٹ کی جارہی ہے۔ ملتان سے شارجہ کی دوطرفہ پروازیں پی کے 293 اور پی کے 294 لاہور سے آپریٹ کی جائیں گی۔15 مارچ کو شارجہ سے پرواز پی کے 258 اسلام آباد لینڈ کرے گی۔

قومی سلامتی کونسل کی ہدایات کے مطابق کہ جانے والی ردوبدل کرونا وائرس کے پھیلاو کے سدباب کے تناظر میں کی جارہی ہیں پی آئی اے ہر پرواز کے بعد تمام جہازوں کی ڈس انفیکشن بین الاقوامی معیار کے مطابق کررہا ہے۔ دشواری کے لئے معذرت خواہ ہیں تاہم اس ہنگامی صورتحال میں احتیاط زیادہ ضروری ہے ۔

Related Posts