این ای ڈی میں بین الاقوامی وفد، انڈسٹری اور اکیڈیمیا کے فیکلٹی موبلٹی پروگرام کا انعقاد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

این ای ڈی میں بین الاقوامی وفد، انڈسٹری اور اکیڈیمیا کے فیکلٹی موبلٹی پروگرام کا انعقاد

کراچی: جامعہ این ای ڈی کے آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (اوریک) میں بین الاقوامی وفد، انڈسٹری اور اکیڈیمیا کے فیکلٹی موبلٹی (mobility) پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

جامعہ کی ترجمان فروا حسن کے مطابق این ای ڈی میں چار روزہ دورے کے تحت coventry university یونائیٹڈ کنگڈم کے 15 ماہرین نے این ای ڈی کی Haptics lab سمیت پانچوں نیشنل سینٹرز کا دورہ کیا۔

تحقیق کاروں نے جوائنٹ وینچر سمیت تحقیقی معاملات پر توجہ مرکوز کی۔ ڈائریکٹر اوریک ڈاکٹر ریاض الدین نے پروگرام کے استقبالیہ سے گفتگو کرتے ہوۓ کہاکہ تحقیقی میدان میں پاکستان کا نام روشن کرنا بنیادی مقصد ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ اس پارٹنر شپ کے ذریعے کوشش کی جاۓ گی تحقیق لیب تک محدود نہ رہے۔

شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ پاک یوکے ایجوکیشن گیٹ وے موبلٹی پارٹنرشپ سے طالب علموں اور اساتذہ کو بیرون ملک تحقیقی مواقعے میسر آسکیں گے۔

موبلٹی پروگرام کا مقصد فاصلے مٹانا اور علم و تحقیق کو دوام بخشنا ہے۔ پروگرام کے اختتام پر ماہرین کو مزار قائد اعظم محمد علی جناح کا دورہ بھی کروایا گیا۔

Related Posts