نسل پرستی کے مخالف اور مساوات کے علمبردار نیلسن منڈیلا کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نسل پرستی کے مخالف اور مساوات کے علمبردار نیلسن منڈیلا کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
نسل پرستی کے مخالف اور مساوات کے علمبردار نیلسن منڈیلا کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں جنوبی افریقہ کے سابق صدر،رنگ و نسل اور قومیت کی بنیاد پر روا رکھی جانے والی  نسل پرستی کے مخالف اور مساوات کے علمبردار نیلسن منڈیلا کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔

سابق صدرِ جنوبی افریقہ نیلسن منڈیلا نے اپنے وطن میں نسل پرستی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے دکھ، پریشانیوں اور تکالیف سے بھرپور طویل جدوجہد کی جس کے بعد وہ دن بھی آیا کہ انہیں وطن کا صدر منتخب کیا گیا۔

سن 1918ء میں آج ہی کے روز یعنی 18 جولائی کو پیدا ہونے والے نیلسن منڈیلا کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کے پہلے منتخب صدر ہیں۔ ان کا دورِ اقتدار 1994ء سے 1999ء تک جاری رہا۔

تقریباً27 برس جیل میں رہنے والے نیلسن منڈیلا نے نسل پرستی کی کسی صورت کی کبھی حمایت نہیں کی۔ سن 1990ء سے قبل نیلسن منڈیلا کی تحریک میں تشدد کا عنصر دیکھا گیا، تاہم بعد ازاں انہوں نے سیاسی راستہ اختیار کیا۔

نیلسن منڈیلا کی طویل جدوجہد کم و بیش 40 برس پر محیط ہے۔ امن کا نوبل پرائز پانے والے سابق جنوبی افریقی صدر کو 2 سو 50 اعزازات، میڈلز اور ایوارڈز سے نوازا گیا جو اپنے آپ میں ایک بڑا اعزاز ہے۔

صدارت سے سبکدوش ہونے کے بعد نیلسن منڈیلا نے ایک کتاب لکھی جس کا عنوان آزادی کا طویل سفر ہے جبکہ یہ کتاب 1995ء میں شائع ہوئی۔ نیلسن منڈیلا 5 دسمبر 2013ء میں انتقال کر گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سماجی انصاف کی علامت محمد علی

Related Posts