عالمی دن: دُنیا بھر میں بسنے والے 4 کروڑ افراد آج بھی غلامی کا شکار ہیں۔رپورٹ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی دن: دُنیا بھر میں کم از کم 4 کروڑ افراد آج بھی غلامی کا شکار ہیں۔رپورٹ
عالمی دن: دُنیا بھر میں کم از کم 4 کروڑ افراد آج بھی غلامی کا شکار ہیں۔رپورٹ

دنیا بھر میں آج غلامی کے خاتمے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جبکہ بین الاقوامی اداروں کے مطابق کم از کم 4 کروڑ افراد ایسے ہیں جو آج بھی غلامی کی کسی نہ کسی قسم کا شکار ہیں۔

پرانے دور میں چند سکوں، اشرفیوں یا جائیداد کے عوض انسانوں کو غلام بنا کر رکھا جاتا تھا۔ لوگ انہیں قید کر لیتے، اپنی مرضی کے کام کرواتے اور سخت اذیتیں اور جسمانی سزائیں دیا کرتے تھے اور انہیں پوچھنے والا کوئی نہ تھا۔

آج سے ساڑھے 14 سو برس قبل جب اسلام آیا تو غلامی کی مذکورہ قسم اور بنی نوع انسان پر بے جا پابندیوں کی تمام تر رسوم کو دفن کردیا گیا۔ اسلام نے اعلان کیا کہ تمام انسان برابر ہیں۔ اگر کوئی تمہارا غلام ہے تو اسے بھی وہ کھلاؤ، پلاؤ اور پہناؤ جو تم کھاتے، پیتے اور پہنتے ہو۔

عالمی ادارے کہتے ہیں کہ غلامی ابھی ختم نہیں ہوئی۔ آج بھی کسی نہ کسی طریقے سے انسانوں کو غلام بنا کر رکھا جاتا ہے۔ کتنے ہی لوگوں نے عقوبت خانے اور ذاتی جیلیں بنا رکھی ہیں جن میں آج بھی لوگوں کو قید رکھا جاتا ہے اور اپنی مرضی کی سزائیں دی جاتی ہیں، لیکن غلامی کی جدید قسم اس سے بھی بد تر ہے۔

لوگوں سے قرض کے نام پر جبری مزدوری لی جاتی ہے۔ انسانوں کو اغوا کرکے اسمگل کردیا جاتا ہے۔ تعلیم، روزگار اور علم و فن کے شعبوں میں جدید غلامی اور استحصال کسی نہ کسی شکل میں آج بھی زندہ ہے۔مزدور بچے، غیر انسانی حالات، خطِ افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والے اور شدید معاشی مشکلات کا شکار لوگ جدید دور کے غلام ہیں۔ 

Image result for Slavery in india

بین الاقوامی ادارے واک فری فاؤنڈیشن کے مطابق 5 ممالک دنیا میں سب سے زیادہ غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں، جن میں سے بھارت پہلے، چین دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر ہے۔

واک فری فاؤنڈیشن کی رپورٹ کے مطابق چوتھے نمبر پر بنگلہ دیش جبکہ پانچویں پر ازبکستان کے نام آتے ہیں جہاں جدید غلامی انتہائی حد کو پہنچ رہی ہے جبکہ صرف ان 5 ممالک کی آبادی میں موجود جدید غلام پوری دنیا کا 58 فیصد بنتے ہیں۔ 

 

Related Posts