فرانس کا پاکستانی سیلاب زدگان کی امداد کیلئے عالمی کانفرنس بلانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فرانس کا پاکستانی سیلاب زدگان کی امداد کیلئے عالمی کانفرنس بلانے کا فیصلہ
فرانس کا پاکستانی سیلاب زدگان کی امداد کیلئے عالمی کانفرنس بلانے کا فیصلہ

نیو یارک: فرانسیسی صدر ایمانول میکرون نے پاکستانی سیلاب زدگان کی امداد کیلئے عالمی کانفرنس رواں برس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد متاثرین کی بحالی اور تباہ شدہ انفرا اسٹرکچر کی تعمیرِ نو پر کام کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے مابین گزشتہ روز ملاقات ہوئی جس میں سیلاب سے تباہ حال پاکستانی معیشت کی بحالی کیلئے اقدامات کا فیصلہ سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں:

زائرین حرم کیلئے خوشخبری، لمحوں میں ویزا پراسس ممکن

فرانسیسی صدر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات کے بعد باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ فرانسیسی صدر کا وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے عالمی کانفرنس منعقد کریں گے۔

ملاقات کے دوران فرانسیسی صدر نے کہا کہ عالمی کانفرنس کا مقصد سیلاب زدہ علاقوں کی تعمیرِ نو ہے۔ اس کے علاوہ فنانشل اور ڈویلپمنٹل شراکت داروں کو جمع کرکے ایسا اسٹرکچر تیار کیا جائے گا جو ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹ سکے۔

صدر ایمانویل میکرون نے کہا کہ نئے اسٹرکچر کی مدد سے  پاکستان مستقبل میں قابلِ تجدید توانائی کی طرف منتقلی ممکن بنا سکے گا۔ ملاقات کے دوران پاک فرانس تعلقات، دو طرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

Related Posts