وزیر اعظم کہیں نہیں جارہے۔پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کہیں نہیں جارہے۔پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
وزیر اعظم کہیں نہیں جارہے۔پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، وزیر اعظم نے شرکائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کہیں نہیں جارہے، شہباز شریف اچکن نہیں پہن سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ وزیر اعظم نے کل ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس سے قبل پارلیمانی پارٹی اراکین کو اعتماد میں لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

روزہ لگ گیا، حماد اظہر وزیر اعظم ہاؤس میں پانی کی کمی کے باعث بے ہوش

پارلیمانی پارٹی کے اراکین نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ تحریکِ انصاف کے رہنماؤں نے کہا کہ آپ جو حکم کریں گے، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اراکینِ پارلیمنٹ نے وزیر اعظم سے موجودہ صورتحال میں آپشنز پر سوالات کیے۔

وزیر اعظم نے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کا صدر شہباز شریف اچکن نہیں پہن سکے گا۔ اراکینِ پارلیمنٹ نے وزیر اعظم کو تحریکِ عدم اعتماد کی سخت مخالفت کرنے پر تجاویز بھی دیں۔ وزیر اعظم نے کہا آپ دیکھتے جائیں، ہم کہیں نہیں جارہے۔

تحریکِ عدم اعتماد سے قبل مستعفی ہونے کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ استعفے دینے کا مطلب غیر ملکی سازش کو کامیاب بنانا ہوگا۔ میں کسی صورت حکومت گرانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دوں گا۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے پارلیمانی پارٹی کے اراکین کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے حلقوں میں جا کر عوام کو غیر ملکی سازش سے آگاہ کریں۔ ساری اپوزیشن مل کر بھی ہمیں روک نہیں سکتی۔ موجودہ صورتحال میں قوم ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔ 

Related Posts