چینی سفیر کی وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے ملاقات، وزیر داخلہ کی کارکردگی کو سراہا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ijaz shah chinese embassador
چینی سفیر کی وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے ملاقات ، وزیر داخلہ کی کارکردگی کو سراہا

اسلام آباد : چین نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور ہمارے لئے موجود سہولیات سے مطمئن ہیں۔ منگل کو وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے چینی سفیر یاؤجنگ سے ملاقات کی جس میں باہمی امور اور سکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔

چینی سفیر نے دھرنے کو بخوبی اور پر امن طریقے سے ختم کرنے پر وزیر داخلہ کی کارکردگی کو سراہا۔ چینی سفیر نے کہاکہ پاکستان کے سسٹم اور پالیسی کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور ہمارے لئے موجود سہولیات سے مطمئن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ووٹ چوری کر کے حکومت کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، مولانا فضل الرحمان

وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان اور چین کی باہمی ہم آہنگی قابل رشک ہے ،سکیورٹی اور دیگر داخلی امور پر مکمل نظر ہے۔ انہوں نے کہاکہ سفارتی حکام کے لئے سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہمارا فرض ہے۔

چینی سفیر نے سیف سٹی اور اینٹی سمگلنگ کے پرجیکٹ کو کامیاب کرنے کے لیے مکمل تعاون اور ہر ممکن کردار ادا کرنے کی پیشکش کی، وزیر داخلہ کی جانب سے اس آفر کا خیرمقدم کیا گیا۔

Related Posts