جیرو کاپٹر گرکرتباہ، جاں بحق انسٹرکٹر پائلٹ کی لاش 3روز بعد کنڈ ملیر سے برآمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جیرو کاپٹر گرکرتباہ، جاں بحق انسٹرکٹر پائلٹ کی لاش 3روز بعد کنڈ ملیر سے برآمد
جیرو کاپٹر گرکرتباہ، جاں بحق انسٹرکٹر پائلٹ کی لاش 3روز بعد کنڈ ملیر سے برآمد

کراچی: لائٹ ویٹ جہاز جیرو کاپٹر بلوچستان کے علاقے آواران میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں انسٹرکٹر پائلٹ جاں بحق ہو گئے، قاضی اجمل کی لاش 3 روز بعد کنڈ ملیر سے برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والے پائلٹ قاضی اجمل خود تیار کردہ جہاز سمیت کنڈ ملیر سے لاپتہ ہوگئے تھے جنہیں ایک شخص یاسر نے سیاحتی مقصد کیلئے کنڈ ملیر آمد کی دعوت دی تھی۔ وہ بھائی کے ہمراہ جہاز کو ٹرک پر لاد کر 2 دسمبر کو کنڈ ملیر پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں:

مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ہلاک پریانتھا کمار ملنسار انسان تھے۔محلے دار

جہلم، مسافر بس پل سے نیچے گر گئی،2 طالبات سمیت 3افراد جاں بحق

کنڈ ملیر میں اجمل قاضی نے اپنے تیار کیے ہوئے جہاز کو اڑا کر 1500 فٹ کی بلندی پر پہنچا دیا جہاں انہیں کچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ چچا کے بیان کے مطابق اجمل قاضی سے دوبارہ رابطہ نہیں ہوسکا۔ اہلِ خانہ کو جہاز سے حادثہ پیش آنے کا خدشہ تھا۔

بعد ازاں بلوچستان وائلڈ لائف کے اہلکار امان اللہ ساجدی نے تصدیق کی اور بتایا کہ قاضی اجمل کا طیارہ پولڈاٹ پر تباہ ہوا جس کا ملبہ اور پائلٹ کی نعش کنڈ ملیر سے برآمد ہوئی ہے۔ ان کا جہاز پہاڑ سے ٹکرا کر تباہ ہوا تھا۔

صوبہ بلوچستان میں ضلع لسبیلہ کے ایس پی ایوب اچکزئی کا کہنا ہے کہ قاضی اجمل کا جیرو کوپٹر بھی کنڈ ملیر کے علاقے میں گرا پایا گیا۔قاضی اجمل کی میت کنڈ ملیر سے حب منتقل کی جارہی ہے۔ واقعے پر مزید تحقیقات کی جائیں گی۔ 

Related Posts