نوجوانوں میں مقبول فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے نیا فیچر متعارف کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن پر ریلیز یعنی مختصر ویڈیوز بنانے کے لیے تصاویر کو ریمکس کرنے کا فیچر بھی متعارف کرایا جائے گا۔
اِس فیچر کے تحت صارفین ریلز بنانے کے لیے اپنی تصاویر کو بھی ویڈیوز کی طرح استعمال کرسکیں گے۔
مذکورہ فیچر کیلئے صارفین کو انسٹاگرام پر شیئر کردہ اپنی تصاویر کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ فیچر کے تحت وہ صرف منتخب تصویر کو سلیکٹ کریں گے اور ان کی تصاویر ریلیز مکسنگ کا حصہ بن جائیں گی۔
کروڑوں روپے کا بجلی کا بل دیکھ کر شہری کی طبیعت خراب، صدمے سے اسپتال پہنچ گیا