راولپنڈی میں گھر گھر جا کر سستے پھل اور سبزیاں فروخت کرنے سے متعلق منصوبے کے تحت انصاف سستی موبائل شاپ کا آغاز کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انصاف سستی موبائل شاپ کے ذریعے سرکاری نرخوں پر عوام کو پھل اور سبزیاں فراہم کی جائیں گی۔ راولپنڈی بھر میں 162 موبائل شاپس نے رجسٹریشن کروالی۔
انصاف سستی موبائل شاپ منصوبے کے تحت 50 موبائل شاپس کینٹ کے علاقے سے رجسٹرڈ ہوئیں۔ موبائل شاپس کے ذریعے گھر گھر جا کر سبزیاں اور پھل فروخت کیے جائیں گے۔
سستی موبائل شاپ منصوبے کے تحت انتظامیہ مارکیٹ کمیٹی منڈیوں سے براہِ راست پھل اور سبزیاں عوام تک پہنچائیں گے جبکہ سبزیاں اور پھل مقررہ مقامات پر بھی عوام کی سہولیت کیلئے دستیاب ہوں گے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل شہر قائد میں چائنیز شیف نے رکشے پر ریسٹورنٹ کھول لیا، چائنیز کھانوں کے ماہر شیف محمد عباس کے ہاتھوں کا ذائقہ شہر بھر سے چائنیز کھانوں کے شوقین خواتین و حضرات کو کھینچ لایا۔
ایک رکشے پر ریسٹورنٹ بنانے والے شیف محمد عباس نے شہر کے معروف چائنیز ریسٹورنٹس کے علاوہ بنگلہ دیش کے ایک ریسٹورنٹ پر بھی کچھ عرصہ کام کیا ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی میں لذیر اور سستے کھانوں کا مرکزچائینز رکشہ ریسٹورنٹ