کراچی میں لذیر اور سستے کھانوں کا مرکزچائینز رکشہ ریسٹورنٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Chinese rickshaw restaurant in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : شہر قائد میں چائنیز شیف نے رکشے پر ریسٹورنٹ کھول لیا، چائنیز کھانوں کے ماہر شیف محمد عباس کے ہاتھوں کا ذائقہ ،شہر بھر سے چائنیز کھانوں کے شوقین خواتین و حضرات کو کھینچ لایا۔

ایک رکشے پر ریسٹورنٹ بنانے والے شیف محمد عباس نے شہر کے معروف چائنیز ریسٹورنٹس کے علاوہ بنگلہ دیش کے ایک ریسٹورنٹ پر بھی کچھ عرصہ کام کیا ہے۔

ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمدعباس نے بتایا کہ میں 34 سال سے چائنیز کھانے بنانے کا کام کر رہا ہوں۔ 1986 میں ناظم آباد کے ایک معروف چائنیز ریسٹورنٹ پرکام شروع کیا ،میں نے شیریں انور آپا کے ساتھ بھی کام کیا ہے جو ایک ٹی وی چینل پر شیف ہیں۔

شیف محمدعباس نے بتایا کہ میں رکشہ ریسٹورنٹ کی ڈیمانڈ پوری نہیں کر پا رہا ، میں یہاں صبح 3 سے 4 بجے تک ہوتا ہوں،سامان سمیٹے ہوئے اتنا وقت ہو جاتا ہے، پھر میں گھر جا کر سو جاتا ہوں ،میری فیملی کے ارکان جن میں میری بیوی ، میری بیٹی ، بیٹا ، میرا سالا شامل ہیں ۔

ہم یہاں سے 3 بجے رات گئے گھر جا تے ہیں ، میں پھر دن میں ایک بجے گھر پر کھانوں کی تیاری شروع کر دیتا ہوں اور گھر پر رات 8 بجے تک ہی تیاری مکمل کر کے یہاں طارق روڈ پر پہنچتا ہوں ، میں روز دیکھتا ہوں میرے پہنچنے سے قبل ہی میرے گاہک یہاں موجود ہوتے ہیں۔

شیف عباس نے کہا کہ میں یہاں نزدیک ہی گھر تلاش کر رہا ہوں  اگر مل گیا تو انشاء اللہ میں وقت پر گھر پہنچ جاؤں گا اور جلدی یہاں آجایا کرونگا۔ایک سوال پر شیف عباس نے کہا کہ کسی چائنیز ریسٹورنٹ میں  آپ جائیں تو ایک سوپ ایک ہزار سے 1200 سو کا آپ کو ملتا ہے مگر میرے یہاں ایک ہزار سے 1200 سو میں ایک پوری فیملی جس کے 5 سے 6 ارکان ہوں وہ کھانا کھا سکتے ہیں۔

میرے پاس چکن منچورین اور چائنیز رائس صرف 200 روپے میں دے رہا ہوںجسے با آسانی ایک سے 2 افراد کھا سکتے ہیں۔میرے یہاں لوگوں کا جو رش ہے اسکی وجہ صرف قیمت کم ہونا نہیں بلکہ لوگ پیسے نہیں ذائقہ دیکھتے ہیںجو ایک بار کھاتا ہے وہ دوبارہ ضرور آتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایک چھوٹے سے رکشے میں کھلے ریسٹورنٹ سے لوگوں کو ذائقہ ملتا ہے اور میرے خاندان سمیت یہاں کام کرنے والے دیگر 8 افراد کو روزگار بھی ملتا ہے۔

شیف عباس کی صاحبزادی اقراء بھی ان کا ہاتھ بٹانے کے لیے وہاں موجود ہوتی ہیں اور وہ آرڈر بک کرتی ہیں،اقراء نے بتایا کہ بہت رش ہوتا ہے ، ہر کوئی چاہتا ہے کہ اس کا آرڈر پہلے بک ہو اور ڈلیوری بھی پہلے ہو جائے۔

اقراء نے بتایا کہ پاپا چائنیز کھانے ہی بناتے ہیں جن میں چکن شاشلک، چکن منچورین، چکن چلی ڈرائے ، چائنیز رائس یہاں تیار کرتے ہیں اور سب اپنی اپنی پسند کے کھانوں کا آرڈر کرتے ہیں، اقراء اور شیف عباس نے وزیر اعلیٰ سندھ ، کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی سے اپیل کی ہے کہ ہمیں یہاں روزگار کا موقع میسر ہے ہم پر مہربانی کریں اور یہاں ڈی ایم سی یا کے ایم سی کے افسران و اہلکاروں کو ہمیں تنگ کرنے سے روکا جائےتاکہ ہمارا روزگار چلتا رہے۔

انہوں نے کہا کہ کبھی وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ ، کمشنر کراچی اور دیگر اعلیٰ حکام ہمارے بنائے ہوئے کھانے کھا کر دیکھیں ،ہم کم قیمت میں لذیز ترین کھانے بنا رہے ہیں۔

Related Posts